Apr 25, 2017

ٹی بی - تپِ دق کا روحانی و رنگ و روشنی سے علاج



ہماری کوشش ہے کہ ہم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی کتاب رُوحانی علاج سے اُن پریشانیوں یا مسائل کا روحانی علاج مفادِ عامہ میں اپنے بلاگ کے ذریعے شیئر کریں جن سے ہمارا معاشرہ عمومی طور پر متاثر ہے۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ ہماری مشکلات حل فرمائے۔
اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین یا ربنا
اس علاج سے فائدہ اٹھانے کے لئے ، معالج خواہ وہ خود مریض ہو یا کسی دوسرے کا علاج کرے۔ گیارہ گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھے اور ایک سو ایک مرتبہ بِسم اللہ الواسعُ جل جلالہُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرے۔
اب روحانی علاج (از حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی) کے تمام عملیات کی اجازت ہے۔
تعویذ خود استعمال کرنے یا کسی دوسرے کو لکھ کر دینے کی صورت میں تعویذ کی ذکوٰۃ کم ازکم ایک وقت کا کھانا خیرات کر دیں یا اس مریض کو جس کو تعویذ دیا گیا ہے یہ ہدایت کر دیں کہ وہ تعویز کی ذکوٰۃ کم ازکم ایک وقت کا کھانا خیرات کر دے۔

No comments:

Post a Comment