Nov 20, 2014

وولٹیج اور لہریں

نمک اور سنکھیا دونوں سفید ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ دراصل ان کی وولٹیج میں فرق ہے۔ مختلف لوگوں میں مختلف وولٹیج کی لہریں کام کرتی ہیں۔ بعض اوقات آدمی کسی روحانی آدمی سے گلے ملتا ہے تو ساری زندگی اُس کیف کو یاد کرتا ہے۔ ایک دوسرے سے گلے ملنے میں یہ لہریں ایک دوسرے میں منتقل ہوتی ہیں۔ بچوں میں بڑوں کی نسبت وولٹیج زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لئے انہیں گلے لگانے سے زیادہ سکون ملتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کوئی چیز ہمارے اندر جا رہی ہو۔ آپ بچے کو سینے پر لٹائیں تو نیند آ جاتی ہے۔ گالی دینے سے یہ وولٹیج ضائع ہو جاتی ہے۔ اللصبح اُٹھنے کا ایک بڑا فائدہ اس وولٹیج کا زیادہ ہونا بھی ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

No comments:

Post a Comment