فرموداتِ گنجِ شکر ؒ
* انسانوں میں رذیل ترین وہ ہےجوکھانےپینےاورپہننےمیں مشغول رہے۔
* جوسچائی جھوٹ کےمشابہہ ہواسےاختیارمت کرو۔
* نفس کواپنےمرتبہ کےلئےخوارنہ کرو۔
*اگر تم بزرگوں کامرتبہ چاہتےہوتوبادشاہوں کی اولادسےدوررہو۔
* جب کوئی مومن بیمارہوتواسےمعلوم ہوناچاہیےکہ یہ بیماری اس
کےلئےرحمت ہے۔جوگناہوں سےاس کوپاک کرتی ہے۔
*دوریش فاقےسےمرجاتےہیں مگرلذت نفس کےلئےقرض نہیں لیتے۔
* جس دل میں اللہ کاذکرجاری رہتاہےوہ دل زندہ ہےاورشیطانی خواہشات اس
پرغلبہ نہیں پاسکتیں۔
*وہ شےبیچنےکی کوشش نہ کروجسےلوگ خریدنےکی خواہش نہ کریں۔
*اچھائی کرنےکےلئےہمیشہ کسی بہانےکی تلاش میں رہو۔
*دوسروں سےاچھائی کرتےہوئےسوچوکہ تم اپنی ذات سےاچھائی کررہےہو۔
*ہرکسی کی روٹی نہ کھابلکہ ہرشخص کواپنی روٹی کھلا۔
* وہ لوگ جودوسروں کےسہارےجینےکاارادہ رکھتےہیں،وہ تساہل پرست،کم ظرف
اورمایوس ہوتےہیں۔
*اطمینان قلب چاہتےہوتوحسدسےدوررہو۔
No comments:
Post a Comment