Aug 6, 2015

افکارِ قلندر

مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ ہر مسلمان دولتمند بننا چاہتا ہے لیکن کوئی آدمی حضرت عثمان ؓ کے طرز عمل کو اختیار کرنا نہیں چاہتا۔
پیغمبرانہ اوصاف یا پیغمبرانہ طرز فکر جب بندے کے اندر متحرک ہو جاتی ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کوئی شے براہ راست موجود نہیں ہر چیز کا وجود اللہ کی حاکمیت پر ہے سارے جہانوں کا بادشاہ ہے۔ 
انسان جس طرز فکر کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو شرط یہ ہے کہ اس طرز فکر کے حامل لوگوں کی قربت میسر آ جائے، اگر ہم شیطان سے قربت کے خوگر ہیں تو شیطان کے اوصاف پسند کریں گے اور اگر ہم رحمٰن سے قریب ہونا چاہیں تو رحمٰن کی صفات اختیار کریں۔
شیطان دوری، تعصب، حقارت، کبر ونخوت اور خود نمائی کا پیکر ہے۔
رحمٰن محبت ایثار و خلوص، عفو درگزر، سخاوت اور خدمت خلق کا نوری تمثل ہے۔
ابدالِ حق حضورقلندر بابا اولیاءؒ

No comments:

Post a Comment