Showing posts with label Roohani Digest. Show all posts
Showing posts with label Roohani Digest. Show all posts

Mar 25, 2015

لوحِ محفوظ اور ہماری کاوش

سب کچھ لوحِ محفوظ پر لکھا ہے۔ اگر لوحِ محفوظ پر سواری لکھا ہے تو اب یہ ذہنِ انسانی پر منحصر ہے کہ وہ کیسی سواری پسند کرتا ہے۔ اس کی ذہنی وسعت پر سب کچھ منحصر ہے۔ وہ چاہے تو اپنے لئے سائیکل پسند کر لے ، سوزوکی گاڑی یا گدھا گاڑی۔ لوحِ محفوظ پر تو "سواری" لکھا ہے۔ اب تو یہ اس کے ذہن پر منحصر ہے کہ اُس کا ذہن کتنا
 وسیع ہے کہ کیا سواری پسند کرتا ہے۔ اور جو پسند کرتا ہے وہ ملتا بھی ہے۔

خواجہ شمس الدین عظیمی

Sep 3, 2014

جانور اور انسان



وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَہَنَّمَ کَثِیْراً مِّنَ الْجِنِّ وَالاِنسِ لَہُمْ قُلُوبٌ لاَّ یَفْقَہُونَ بِہَا وَلَہُمْ أَعْیُنٌ لاَّ یُبْصِرُونَ بِہَا وَلَہُمْ آذَانٌ لاَّ یَسْمَعُونَ بِہَا أُوْلَ ئِکَ کَالأَنْعَامِ بَلْ ہُمْ أَضَلُّ أُوْلَ ئِکَ ہُمُ الْغَافِلُونَ -  الاعراف:۹۷۱

اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے۔ ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں۔ ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں۔ ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں۔ وہ جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھوئے ہوے ہیں۔

مذہب اور ایمان


Aug 6, 2014

دعوت فکر



  موجودہ  دورکمیونیکیشن کے عروج کا دور ہے ۔ اکیسویں صدی کی ٹیکنالوجی نے جہاں ہمیں دُنیا بھرکے اتنا قریب کر دیا ہے کہ فاصلے اب ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔  وہیں ہمیں خود سے دُور کر دیا ہے۔ دُنیا کے دوسرے کونے سے رابطہ آج کے انسان کی انگلیوں کی چند کلکس کا محتاج ہے لیکن انسان خود اپنا مقصد حیات بھُلا بیٹھا ہے۔  اللہ کے دوستوں کی تعلیمات دراصل رسول اللہ ﷺ اور قرآن کریم کی تعلیمات کا عکس ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خانقاہی نظام نے اپنے پیروکاروں کو سکون آشنا زندگی اور مقصد حیات سے متعارف کروایا ہے۔

اس بلاگ کا مقصد اللہ کے دوستوں انبیا ٰ کرام ؑ اور ان کے ورثا  صوفیاکرام ؒ کی تعلیمات ، تحریروں اور طرز فکر کو ایک نئے اور سہل انداز میں  پیش  کرنا ہے۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ علم جتنا تقسیم کریں اُسی مناسبت سے بڑھتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اللہ کے دوستوں کی روشن کرنوں سے اس بلاگ کو زینت بخشیں ۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو علم کے ساتھ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ سب سے اپنے تاثرات اور دعاوں کی گزارش ہے۔