Showing posts with label Roohaniat. Show all posts
Showing posts with label Roohaniat. Show all posts
Jun 1, 2016
روزہ اور قُربتِ الہی
Labels:
Dawat-e-Fikr,
khwaja shamsuddin azeemi,
Let's Think,
Muraqba,
Qurbat-e-Elahi,
Roohaniat,
Roza,
Spiritualism,
Sufism
Sep 19, 2015
نمازِ پنجگانہ، مراقبہ اور مرتبہ احسان
روحانیت شاگرد کے اندر ایسی حالت پیدا کر دیتی ہے جس میں وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق اس حد تک محسوس کر لیتا ہے کہ اسے اللہ دیکھ رہا ہے۔ صلوٰۃ کا پروگرام اس بات کی تکرار ہے کہ بندے کا تعلق ہر وقت اور ہر لمحہ اللہ سے قائم ہے اور اللہ تعالیٰ ہر آن اس کے ساتھ موجود ہے۔ جب انسان صلوٰۃ کے اندر اس بات کی مشق مکمل کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضری کا ادراک مشاہدہ بن جاتا ہے۔ اس مقام کو رسول اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مرتبہ احسان کا نام دیا ہے۔
نماز فجر
* نماز فجر سے تقریباً بیس منٹ پہلے تمام
ضروریات سے فارغ ہو کر مصلے پر اس طرح بیٹھ جائیں جیسے التحیات پڑھتے وقت
بیٹھتے ہیں۔
* آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ آپ اللہ
کے حضور حاضر ہیں اور اللہ آپ کے سامنے موجود ہے۔
* پانچ سے دس منٹ تک یہ تصور کرنے کے بعد
نماز فجر قائم کریں۔ دوران نماز اللہ کو اپنے سامنے موجود دیکھنے کا تصور قائم
رکھیں۔ نماز اس تصور میں ادا کریں کہ اللہ آپ کے سامنے موجود ہے اور آپ نماز کے
تمام ارکان بارگاہ ایزدی میں انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح ذہن اللہ تعالیٰ کی طرف ہو
گا اور جسم نماز کے ارکان ادا کر رہا ہو گا۔ نماز میں آیات کی تلاوت کے وقت یہ
تصور کریں کہ آپ اللہ سے مخاطب ہیں۔
سلام پھیرنے کے بعد التحیات کی نشست میں
بیٹھے بیٹھے چند منٹ تک اللہ کی موجودگی کا تصور جاری رکھیں۔
اگر آپ کو اللہ کو دیکھنے کا تصور قائم
کرنے میں دشواری محسوس ہو تو یہ تصور کریں کہ آپ اللہ کے حضور موجود ہیں اور اللہ
آپ کی تمام حرکات و سکنات ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ دونوں میں سے کوئی ایک تصور قائم
کیا جا سکتا ہے۔ اگر ابتداء میں تصور قائم نہ ہو سکے تو فکر مند نہ ہوں۔ متواتر
اسی طریقے پر عمل پیرا رہیں۔ انشاء اللہ جلد تصور قائم ہو گا اور نماز میں اللہ کی
قربت کا حقیقی لطف حاصل ہو گا۔
نمازِ ظہر اور نمازِ عصر
نماز ظہر اور عصر میں نماز سے پہلے چند
منٹوں کے لئے اللہ حاضری اللہ ناظری کا ورد کریں اور اللہ کی موجودگی کا تصور
کریں۔ پھر ساری رکعتیں اسی تصور کے ساتھ ادا کریں۔
نمازِ مغرب
مغرب کی نماز میں وقت کی کمی کے باعث نماز
سے پہلے استغراق کی مشق اور تصور نہ کریں بلکہ ساری رکعتیں اس تصور میں ادا کریں
کہ میں اللہ کے سامنے ہوں۔
نمازِ عشاء
نماز عشاء سے پہلے التحیات کی نشست میں
بیٹھ کر اللہ کی موجودگی کا تصور پانچ منٹ تک کرنے کے بعد فرض نماز اسی تصور میں
قائم کریں۔
رات کو سونے سے پہلے کسی بھی آرام دہ نشست
میں بیٹھ کر اللہ کو دیکھنے کا تصور یا یہ تصور کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے، دس منٹ
تک قائم رکھیں اور پھر سو جائیں۔
اگر نماز میں دل نہ لگے یا نمازیں بار بار
قضا ہوتی ہیں تو چالیس روز نماز فجر کی نماز با جماعت ادا کریں۔ انشاء اللہ کوئی
نماز قضا نہیں ہو گی۔
Labels:
Dawat-e-Fikr,
khwaja shamsuddin azeemi,
Let's Think,
Martaba Ehsan,
Namaz-e-Punjgana,
Rohani Namaz,
Roohaniat,
Salaat,
Spiritualism,
Sufism
Jul 12, 2015
رُوحانی علاج - ملازمت و روزگار کا حصول
ہماری کوشش ہے کہ ہم
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کا تجویز کردہ روحانی علاج مفادِ عامہ میں اپنے بلاگ
کے ذریعے شیئر کریں جن مسائل اور پریشانیوں سے فی زمانہ تقریباََ ہر دوسرا گھر
متاثر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ ہماری مشکلات حل
فرمائے۔ اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین
یا ربنا
اس علاج سے فائدہ
اٹھانے کے لئے ، معالج خواہ وہ خود مریض ہو یا کسی دوسرے کا علاج کرے۔ گیارہ گیارہ
مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھے اور ایک سو ایک مرتبہ بِسم اللہ الواسعُ جل جلالہُ
پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرے۔
اب روحانی علاج (از
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی) کے تمام عملیات کی اجازت ہے۔
تعویذ خود استعمال کرنے
یا کسی دوسرے کو لکھ کر دینے کی صورت میں تعویذ کی ذکوٰۃ ( ایک دن کا کھانا) خیرات
کر دیں یااس مریض کو جس کو تعویذ دیا گیا ہے یہ ہدایت کر دیں کہ وہ تعویز کی
ذکوٰۃ ادا کر دے۔
Labels:
Azeemia,
Dawat-e-Fikr,
Getting a Job,
khwaja shamsuddin azeemi,
Let's Think,
Mulazmat,
Muraqba,
Rohani Elaj,
Roohaniat,
Rozgar,
Sufism,
Taraqqi
Jul 1, 2015
رُوحانی علاج - لُو لگنا
ھُوَ
اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِئَُ الْمُصَوِرُ لَہُ الَاسْمَاءُ الْحُسْنٰی
ایک
سفید کاغذ پر لکھ کر بغیر موم جامہ کے سفید کپڑے کی دھجی میں باندھ کر گلے میں ڈالدیں ۔ لو کے اثرات ختم ہونے پر
تعویذ اور کپڑا دونوں جلا دیں ، کچی کھانڈ کے شربت پر یہی آیت دم کر کےپی لیں۔ اس
سے آدمی لُو کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔
روحانی علاج از حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
Labels:
Azeemia,
Dawat-e-Fikr,
khwaja shamsuddin azeemi,
Loo Lagna,
Roohani Elaj,
Roohaniat,
Spiritualism,
لُو لگنا
Jun 19, 2015
رمضانِ کریم - تحریر حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
تحریر: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
سوال: ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اعتکاف کی کیا اہمیت ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
سوال: ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اعتکاف کی کیا اہمیت ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
ہمارے دین کے جتنے بھی ارکان ہیں اگر
ان پر غور کیا جائے تو ارکان اسلام کی ایک حیثیت انفرادی ہے اور ساتھ ساتھ اس رکن
کی حیثیت اجتماعی ہے اگر تفکر کیا جائے تو اسلام کا پیغام یہ ہے کہ اجتماعی حیثیت
کو قائم کرو انفرادی سوچ سے نکل کر اجتماعی سوچ کو اختیار کرو اس لئے پانچ وقت
مسجدمیں اکٹھے ہوکر نماز با جماعت اداکرتے ہیں۔ اس طرح نماز جمعہ کے بعد پھر عیدین
کی نمازیں آتی ہیں۔ جس طرح کئی محلے کے افراد کسی ایک جامع مسجد میں جا کر جمعہ کی
نماز ادا کرتے ہیں اسی طرح سارے شہر کے افراد ایک جگہ جمع ہو کر نماز عید ادا کرتے
ہیں۔اسی طرح حج ایک ایسا فرض ہے جس میں ساری دنیا سے لاکھوں فرزندان توحید خانہ
کعبہ میں حاضری دیتے ہیں اور فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔ یہ بھی اجتماعی عمل
ہوا۔ رمضان کا پروگرام بھی ایک اجتماعی پروگرام ہے ایسا پروگرام کہ ساری امت مسلمہ
اللہ کے لئے پورا دن بھوکی پیاسی رہتی ہے۔ اللہ کے لئے اس نے روزہ رکھا یعنی اس نے
کھانا پینا چھوڑ دیا اس لئے کہ اللہ یہ چاہتا ہے کہ تم صبح سے شام تک بھوکے رہو تو
وہ اجتماعی طور پر صبح سے شام تک بھوکے رہتے ہیں۔ جب اللہ نے یہ چاہا کہ اب تم
بھوکے نہیں رہو تو روزہ افطار کر لیتے ہیں۔ یہ بھی ایک اجتماعی عمل ہے۔ روزے سے یہ
بات سامنے آتی ہے کہ بھوک اور پیاس سے اللہ تعالیٰ کا کیا تعلق۔ اس کا صاف مطلب ہے
کہ آپ نے پیٹ کے تقاضوں کو اللہ کے لئے وقف کر دیا تو اب یہ جو بھوک پیاس کا شدید
تقاضا ہے یہ اللہ سے ہم رشتہ ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے بندہ اللہ کی ذات سے قریب
ہو جاتا ہے۔
یہ ایک فائدہ ہوا دوسرا فائدہ یہ ہے
کہ جب انسان بھوکا اور پیاسا رہتا ہے ۔سارا دن تو اس کے ذہن میں اس بھوکے پیاسے
رہنے کے آداب بھی ہیں اس کو یہ معلوم ہے کہ روزہ رکھ کر آدمی جھوٹ بولے تو روزہ
نہیں ہوتا۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ روزہ رکھ کر اگر بے ایمانی کی جائے تو روزہ نہیں
ہوتا تو اس کے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ سارا دن بھوکا رہنے کے باوجود بھی اگر
میرا روزہ نہیں ہوا تو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کا فائدہ کیا ہے تو نتیجہ یہ نکلتا
ہے کہ وہ روزے میں زیادہ سے زیادہ اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ جھوٹ نہ بولے اور
زیادہ سے زیادہ اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ وہ عبادت کرے۔
تیسرا فائدہ روزے کا یہ ہے کہ انسان
کی صحت اچھی رہے گی جتنی بھی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اس کا کسی نہ کسی طرح تعلق
پیٹ سے ہوتا ہے۔ اگر انسان کا پیٹ صحیح ہے تو وہ بیمار بھی نہیں ہوتا جو لوگ کھانے
پینے میں احتیاط کرتے ہیں۔ ان کا نظام ہضم درست رہتا ہے وہ بیمار نہیں ہوتے وہ ان
لوگوں کے مقابلے میں بہت کم بیمار ہوتے ہیں جو کھانے پینے میں بے احتیاط ہوتے ہیں۔
یہ بات ہم سب جانتے ہیں تو جب ہم صبح سے شام تک بھوکے رہیں گے اس کا نتیجہ یہ ہو
گا کہ ہمارے نظام ہضم کو طاقت ملے گی اور ہماری صحت بھی بحال ہو گی۔ ایک صحت مند
آدمی دنیاوی کام ہو یا دینی کام ہو صحیح طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔
چوتھا فائدہ روزے کا جو روحانی نقطہ
نظر سے وہ یہ ہے کہ انسان جب بھوکا رہتا ہے اور وہ بھوک اللہ کے لئے ہوتی ہے تو اس
کے اندر اللہ کے انوار ذخیرہ ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ
روزے کی جزا میں خود ہوں
یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات اللہ
تعالیٰ کے انوار و تجلیات اور روشنیاں انسان کے اندر منتقل ہونا شروع ہو جاتی ہیں
اور جیسے جیسے وہ روشنیاں انسان کے اندر ذخیرہ ہوتی ہیں اسی مناسبت سے روح کے اندر
بالیدگی پیدا ہوتی ہے۔ روح کے اندر طاقت پیدا ہوتی ہے تو پہلے رمضان سے 19رمضان تک
ہر روزہ دار کے اندر ایسی صلاحیتیں بیدار اور متحرک ہو جاتی ہیں جن کا تعلق براہ
راست اللہ تعالیٰ کے انوار اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے نور نبوت سے ہے
اور روح نور نبوت کے انوار سے معمور ہو جاتی ہے اب جو 19دن بھوکا رہنے سے انوار
اور روشنیاں ذخیرہ ہونگی ان سے فائدہ بھی اٹھانا چاہئے۔
مثلاً آپ کے پاس ایک بہترین گاڑی ہے
اس کے اندر پیٹرول نہیں ہو گا تو گاڑی نہیں چلے گی یا اگر پیٹرول کم ہے تو گاڑی
چلے گی اور بار بار رکے گی اب اس گاڑی کی ٹینکی کو آپ نے فل کرا لیا ہے اب ٹینک جب
فل ہو گیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ گاڑی آپ کے سفر میں صحیح طور پر کام آئے گی اور
اگر آپ اسے نہیں چلائیں گے تو گاڑی میں پیٹرول بھرا رہے گا اور ممکن ہے بہت زیادہ
دن گزر جائیں تو وہ اڑ ہی جائے۔ مثال ناقص ہے لیکن سمجھانے کے لئے دینی پڑتی ہے
یعنی مسلمان روزے دار جب 19دن میں اپنے اندر اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات کا
ذخیرہ کرلیتا ہے تو اب اس کا استعمال زیر بحث آتا ہے۔ استعمال سے مراد یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی روشنیاں روح کو پرواز کی طرف مائل کرتی ہیں اب روح کی عالم بالا کی
طرف پرواز ہونی چاہئے۔
عالم غیب میں داخل ہو کر عالم غیب کا
مشاہدہ کرنا چاہئے۔ مشاہدے کے لئے بہت زیادہ یکسوئی کی ضرورت ہے بہت زیادہ جسمانی
سکون ضروری ہے تو اس جسمانی سکون کے لئے اور ذہنی یکسوئی حاصل کرنے کے لئے اعتکاف
کا مسئلہ سامنے آتا ہے یعنی انسان اپنے دنیاوی مشاغل ترک کر کے بیوی بچوں سے دور
ہو کر گھر بار چھوڑ کر کسی ایک گوشے میں صرف اور صرف اللہ کے لئے بیٹھ جائے اور وہ
بیٹھنا دس دن کے لئے ہو۔
اب دس دنوں میں 20 کے بعد سے 21، 23، 25،
27 رمضان المبارک کی راتوں میں لیلتہ
القدر کی رات ہوتی ہے اب اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا:
ہم نے قرآن کو نازل کیا لیلتہ القدر
میں۔
قرآن کیا ہے قرآن ایک دستور العمل ہے
ایسا دستور العمل جو آپ کے لئے دنیاوی رہنمائی بھی کرتا ہے اور ایسا دستور العمل
جو آپ کے لئے عالم بالا اور ماورائی دنیا کے لئے بھی رہنمائی کرتا ہے۔ تو لیلتہ
القدر کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ لیلتہ القدر ایک ہزار مہینوں سے افضل ہے۔
ایک ہزار مہینوں سے افضل ہونے کا
مطلب یہ ہے کہ یہ رات 30ہزار دن اور 30ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ 30ہزار دن 30ہزار
راتوں کا جب ہم تذکرہ کرتے ہیں کہ انسان دن میں جاگتا ہے، بیدار رہتا ہے یعنی
بیدار رہ کر زندگی گزارتا ہے حواس خمسہ میں رہ کر زندگی گزارتا ہے جذبات و احساسات
کے ساتھ زندگی گزارتا ہے اور رات میں بیداری سے ہٹ کر خواب کے عالم میں زندگی
گزارتا ہے۔ جب ہم سوتے ہیں تو سونے کے دوران حواس کی رفتار دن کے حواس کی رفتار سے
زیادہ ہو جاتی ہے اس کی مثال یہ ہے کہ ہم یہاں سوتے ہیں تو سونے کے دوران حواس کی
رفتار دن کے حواس کی رفتار سے زیادہ ہو جاتی ہے اس کی مثال یہ ہے کہ ہم یہاں سوتے
ہیں اور خود کو لندن میں پاتے ہین کوئی آدمی ہمارا پیر ہلاتا ہے تو پھر ہم ایک
سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں چارپائی پر موجود ہوتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ مہینوں کا سفر
سیکنڈوں میں طے ہو جاتا ہے۔ خواب کے حواس میں ہماری رفتار بڑھ جاتی ہے اب ہم یوں
کہیں گے اس کو سائنسی نقطہ نظر سے کہ ایک رات بہتر ہے تیس ہزار خواب کے حواسوں سے
30ہزار دن کے حواس سے اب اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہوا کہ ایک رات بہتر ہے
ساٹھ ہزار دن اور رات سے یعنی ایک انسان جتنا سفر 60ہزار دن اور رات میں
کرتا ہے اگر اس کے اندر لیلتہ القدر کے حواس اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و سلم کی نسبت سے متحرک اور بیدار ہو جائیں تو وہی بندہ ایک رات میں
ساٹھ ہزار رات اور دن کے برابر سفر کرے گا۔
اگر عبادت میں اس کا ذہن یکسو ہو گیا
اور اللہ تعالیٰ سے ربط قائم ہو گیا تو وہ ساٹھ ہزار گنا رفتار سے سفر
کرے گا۔
یہ جو لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں یہ
فی الواقع ماورائی دنیا میں داخل ہونے کا پروگرام اور صحیح بات یہ ہے کہ اگر رمضان
کے روزے 20دن تک صحیح معنوں میں رکھ لے اور اس کے بعد اعتکاف میں بیٹھا جائے تو
ذہنی مرکزیت حاصل ہونے کے بعد انسان کو مرتبہ احسان حاصل ہو جاتا ہے۔
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشاد
ہے:
مومن کو مرتبہ احسان حاصل ہوتا ہے۔
مرتبہ احسان کے دو درجے ہیں ایک درجہ یہ ہے کہ بندہ محسوس کرے کہ مجھے اللہ
دیکھ رہا ہے اور اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ بندہ یہ محسوس کرے کہ میں اللہ کو دیکھ رہا
ہوں۔
رمضان کے پروگرام کی کامیابی کے
نتیجے میں اگر فی الواقع صحیح معنوں میں جدوجہد اور کوشش کی جائے تو مومن کو
رسولﷺ کے ارشاد کے مطابق مرتبہ احسان حاصل ہو جاتا ہے اور یہی اعتکاف بھی
ہے۔ اس لئے اعتکاف کرنا چاہئے۔
روحانی لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ کثرت
سے درود شریف، کلمہ تمجید اور قرآن پاک پڑھنا چاہئے۔ قرآن پاک کے معنی و مفہوم پر
غور و فکر کرنا چاہئے مراقبہ کرنا چاہئے۔ مراقبے سے مراد یہ ہے کہ آپ جب بھی کچھ
پڑھیں تھوڑی دیر کے لئے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور یہ تصور کریں کہ مجھے
اللہ دیکھ رہا ہے مجھے اللہ دیکھ رہا ہے اور جب اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نسبت سے یہ تصور قائم ہو جائے کہ مجھے اللہ دیکھ رہا
ہے یہ چار پانچ دن میں ہو جاتا ہے اور اعتکاف میں آدمی بیٹھے تو پھر بقایا دن جو
ہیں اسے اس بات کا مراقبہ کرنا چاہئے کہ میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ
دُور تو نہیں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا:
میں تمہاری رگ جان سے
زیادہ قریب ہوں۔
اب یہ ہے کہ ہم اسے دیکھیں تو سہی
اسے پکاریں تو سہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جہاں تم ایک ہو وہاں میں
دوسراہوں جہاں تم دو ہو وہاں میں تیسرا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے:
میں نے تو تمہیں احاطہ کیا ہوا ہے،
میں تو ایک دائرہ ہوں تم اس کے اندر ہو۔
تو یہ اللہ تعالیٰ کا جو فرمان ہے جب
ہم اس پر غور و فکر کریں گے اللہ تعالیٰ کو تلاش کریں گے اللہ تعالیٰ کہیں دور
نہیں ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے اندر بستے ہیں۔
اللہ تعالیٰ دل میں بستے ہیں، رگ جان
سے زیادہ قریب ہیں تو رمضان میں جو اعتکاف ہے اس کی بہت ہی فضیلت ہے۔ اللہ تعالیٰ
سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکات سے فیض یاب کرے اور ہمیں توفیق دے
کہ ہم زیادہ سے زیادہ اعتکاف میں بیٹھیں اور زیادہ سے زیادہ مراقبہ کریں۔ مراقبہ
میں یہ تصور کریں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے یا میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں۔
کتاب: توجیہات باب: اعتکاف رمضان
http://iseek.online/?p=3106
Labels:
Azeemi,
Azeemia,
Dawat-e-Fikr,
khwaja shamsuddin azeemi,
Muraqba,
Ramdan,
Roohaniat,
Sufim
Subscribe to:
Posts (Atom)




