موجودہ دورکمیونیکیشن کے عروج کا دور ہے ۔ اکیسویں صدی کی ٹیکنالوجی نے جہاں ہمیں
دُنیا بھرکے اتنا قریب کر دیا ہے کہ فاصلے اب ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہیں ہمیں خود سے دُور کر دیا ہے۔ دُنیا کے
دوسرے کونے سے رابطہ آج کے انسان کی انگلیوں کی چند کلکس کا محتاج ہے لیکن انسان
خود اپنا مقصد حیات بھُلا بیٹھا ہے۔ اللہ
کے دوستوں کی تعلیمات دراصل رسول اللہ ﷺ اور قرآن کریم کی تعلیمات کا عکس ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ خانقاہی نظام نے اپنے پیروکاروں کو سکون آشنا زندگی اور مقصد حیات سے متعارف کروایا ہے۔
اس بلاگ کا مقصد اللہ کے
دوستوں انبیا ٰ کرام ؑ اور ان کے ورثا صوفیاکرام ؒ کی تعلیمات ، تحریروں اور طرز فکر کو ایک نئے اور سہل انداز میں پیش کرنا ہے۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ علم جتنا تقسیم کریں اُسی مناسبت سے بڑھتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اللہ کے دوستوں کی روشن کرنوں سے اس بلاگ کو زینت بخشیں ۔ اللہ تعالٰی ہم سب
کو علم کے ساتھ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ سب سے اپنے تاثرات اور دعاوں کی گزارش ہے۔
اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو قبول فرماے۔ آمین
ReplyDeleteشُکریہ ۔ جزاک الخیر
Deleteاللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا کرے ۔ آمین
Nice presentation.
ReplyDeleteMashaAllah.
Keep it up.
JazakALLAHU Khaira
ReplyDelete