تحریر: خُرم شہزاد عظیمی ، ویانا ، آسٹریا
اﷲ کے دوست حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے فرماتے ہیں
اﷲ اتنا بڑا سخی ہے کہ بندے کا ہر کام خود کر کے نام بندے کا کر دیتا ہے
اﷲ اتنا بڑا سخی ہے کہ بندے کا ہر کام خود کر کے نام بندے کا کر دیتا ہے
ایک کیلوری توانائی کی وہ مقدار ہے جو ایک گرام پانی کو ایک درجہ سینٹی گریڈ حرکت
دینے کے لیئے درکار ہوتی ہے۔۔۔۔
ماں کے پیٹ میں ایک جان آگئی،خود کار میکانکی طریقے سے اسے غذا ملنا شروع ہو گئی،بڑ ھوتری کا عمل جاری ہو گیا،بچہ دنیا میں آگیا،غذاکا طریقہ کار تبدیل ہو گیا مگر غذا کا عمل جاری ہے اور بڑھوتری کا عمل بھی جاری ہے۔اسی بچہ نے بڑھنا ،پھیلنا شروع کر دیا۔غیر جانبدار اور گہری نظر سے دیکھا جائے توغذا کے ذریعے ملنے والی کیلوریز۔۔حرارت۔۔طاقت۔۔بچہ کے وزن اور حرکات میں صرف ہونے والی قوت سے کہیں کم ہے۔۔۔وہی بچہ جوان ہوگیا،کھیلنے کودنے لگا،معاش کے حصول میں کوشش کرنے لگا۔

اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں - سورة الجاثیہ
ایک۔پاؤ روٹی ۔۔یا ایک کلو دودھ سے کیا اسے وہ کیلوریز ۔۔۔حرارت ۔۔قوت مل جاتی ہے ۔جو اس کی تمام ضروریات اور اعمال کو سر انجام دینے کے لیئے کافی ہوں۔۔۔
یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ اعمال سے مراد ساٹھ ۔ستر۔اسی کلو کی کمیت ۔۔مٹی مادہ یعنی جسم اٹھا کر دور دراز جگہوں پر لے جانا ،سوچنا دیکھنا ۔سننا۔چلنا سب کچھ شامل ہے،
ہوا کی طرف غور کیجئے۔ہوا کی حرکت کیسے ممکن ہوئی۔کونسی قوت ہے۔۔جو ہوا کو چلا رہی ہے۔
سمندر کی طرف غور کیجئے کہ سمندر میں اگر حرکت نہ ہو تو سمندری حیات کا حاتمہ ہو جائے۔سمندری حیات کی زندگی کس کے تابع ہے۔۔سمندر کے پانی کی حرکت کس کے تابع ہے۔ہوا اور مدوجذر ، ہوا ور چاند کی حرکت کس طاقت کے کنٹرول میں ہے۔
الله ہی ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو تابع
کر دیا تاکہ ا س میں اس کے حکم سے جہاز چلیں اورتاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور
تاکہ تم اس کا شکر کرو -سورة الجاثیہ
بادلوں کی طرف آئیے۔ہزاروں
لاکھوں ٹن پانی کس قوت نے میلوں اوپر پہنچا دیا۔۔دس بالٹیاں لے کر پانچ منزل اوپر
چڑھئیے،آپ کو اپنی قوت کا احساس ہو جائے گا۔کہیں گے کہ جی سورج کی روشنی سے بخارات
بنے ۔وہ اوپر گئے اور بارش برس گئی۔۔سورج کی روشنی کیسے پیدا ہوئی۔۔اور کس قوت کے تحت
اس نے سورج سے زمیں تک کا سفر طے کیا۔۔کیونکہ مشاہدہ اور قانون یہ ہے کہ جب تک
ساکن شے پر قوت نہ لگے شے حرکت نہیں کرتی۔۔سورج کے گرد نو سیارے ۔۔۔اور سیاروں کے
گرد مختلف تعداد میں گردش کرتے چاند۔کس قوت کے تحت حرکت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔آسمان سے
زمیں پر بارش ہوئی۔پرندے خوش ہو گئے۔درختوں کو نئی زندگی مل گئی۔کیڑے مکوڑوں کو
غذا میسر آگئی۔مطلب یہ کہ مادی زندگی کا تسلسل قائم رکھنے کی نئی قوت میسر
آگئی۔۔۔۔اور یہ قوت کس قوت نے دی۔۔۔۔
کھربوں در کھربوں ستارے۔۔۔ستاروں کے گرد گھومتے سیارے ۔۔۔سیاروں کے گرد گھومتے چاند۔۔سیارچے۔۔چکر کھاتی کہکشائیں۔۔آخر کونسی ہستی کونسی ذات حرکت دے رہی ہے ۔اور اس ہستی کی کونسی صفت ہے جس سے حرکت کا یہ چکر چل رہا ہے۔۔۔۔
قرآن اس حرکت کے اس سائیکل ۔۔چکر۔۔۔کو متعارف کراتے ہوئے فرماتا ہے۔۔۔
وھو القوی العزیز
اور وہی ہے قوت(غلبے)والا
یعنی کائنات میں حرکت کا یہ سارا رنگ اﷲ کی صفات سے ہے
بندے میں اﷲ کے ارادہ کے تحت اﷲکی صفت قوی بھی کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔قوت ۔۔۔طاقت سے ہی بندہ ۔۔۔بندے کے کام آرہا ہے۔۔کھا رہاہے۔کھانے کو ہضم کر رہا ہے۔ پی رہاہے۔کہیں جا رہا ہے۔۔قوت ۔۔طاقت سے ہی فرشتے کائنات میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں
سات ارب انسانوں میں کام کرنے والی قوت۔سیارہ زمین پر پروازکرتے پرندے۔چرندے۔درندے۔درخت،سمندرپہاڑ کو کون قوت دے رہا ہے۔۔۔کیونکہ قوت نہ ہوگی تو زندگی نہ ہوگی۔بڑھوتری نہ ہوگی۔۔جنات کی دنیا کی زندگی۔ حرکات ،تقاضے۔۔۔فرشتوں کی دنیا کے اعمال۔کونسی ہستی انہیں قوت دے رہی ہے۔۔
۔۔اﷲ القوی العزیز۔۔
اﷲکی صفت قوی ہے۔۔۔۔۔ساری باتوں اورغور فکر کے بعد انسان یہ بات سوچنے ۔ماننے پر مجبور ہوجاتا ہے

اﷲ اتنا بڑا سخی ہے کہ بندے کا ہر کام خود
کر کے نام بندے کا کردیتا ہے
لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس دلیل (روشن)
آچکی ہے اور ہم نےتمہاری طرف چمکتا ہوا
نور بھیج دیا ہے -
سورة النساء
اﷲہمیں انبیا ء کرام ۔اولیا
کرام کی طرز فکر عطا فرمائے۔۔۔آمین
SubhanAllah..ye sb batain hm sb ko pta hain lekin realise nai krty murshid kareem k alfaz zehn nasheen hoty jaty hain..or ayaat ki tashreh bahut achi trha smjh ati jati hy.Allah hmary baba jee ka saya hmesha hmary sarr py qaim rkhain amen.
ReplyDeleteJazaakAllah for appreciation and bunch of thoughts.
Delete