May 19, 2015

بُرائی و بھلائی اور انسانی اختیار



اسلامی نقطہ نظر سے برائی اور بھلائی کا خالق فی الواقع اللہ ہے لیکن اللہ کے اوپر کسی فعل کے حدود کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی۔ اس لئے یہ جس طرح اللہ نے تخلیق کیا ہے اس ہی طرح انسان کو برائی یا بھلائی اختیار کرنے کا ارادہ بھی عطا کیا ہے۔ اس کی مثال آدم کا قصہ ہے۔ اللہ تعالٰی نےپہلے آدم کو جنت میں رکھا اور ٹائم اینڈ سپیس کی حد بندیوں سے آزاد کر دیا۔ جنت میں موجود شجر ممنوعہ دکھا کر اور سمجھا کر یہ بات فرمائی کہ اس درخت کے قریب نہ جانا۔ اللہ تعالٰی نے ممانعت کرنے سے پہلے آدم کو یہ اختیار دے دیا تھا کہ وہ شجر ممنوعہ کے قریب جائے یا نہ جائے۔ ایسی صورت میں برائی یا بھلائی سرزد ہونا آدم کا ذاتی وصف ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی

No comments:

Post a Comment