May 18, 2015

ارشادِ قلندر


ہم اپنے افکار کو جتنا محدود کرتے چلے جائیں گے اتنا ہی کائنات کے رازوں سے لاتعلق ہوجائیں گے - نوع انسانی کی یہ روش کتنی حیرت ناک ہے کہ وہ اپنے ہاتھ ہی اپنی تباہی کے درپے رہتی ہے اور وہ اعلیٰ اوصاف جو اسے قدرت کے نقش قدم پر چلنے کی دعوت دیتے ہیں کھو بیٹھتی ہے
ایک طرف پا بہ گل ہوکر خود کو ناکام اور مجبور پاتی ہے اور دوسری طرف آئندہ نسلوں کے لئے زندگی کو رائیگاں کرنے والا ورثہ چھوڑ جاتی ہے
کتنی اندوہناک طرز ہے کہ انسان اپنی صحیح زندگی بیان کرنے کی جرأت نہیں رکھتا - یہ نوع انسانی کی موروثی زندگی کا معمول ہے
قلندر بابا اولیاءؒ

No comments:

Post a Comment