May 19, 2015

علمُ القلم اور لوحِ محفوظ




کائنات میں کوئی چیز اللہ سے باہر نہیں ہے۔ ساری کائنات اللہ تعالٰی کے علم کا ایک ریکارڈ ہے ۔ اس ریکارڈ کو پڑھ لینا، اس ریکارڈ سے واقفیت حاصل کر لینا اللہ کی معرفت ہے۔ اللہ کی معرفت اللہ کی طرح قدیم ہے ۔ جس طرح اللہ کی موجودگی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی اسی طرح اللہ کی صفت قائم ہے اور قائم رہے گی۔ اللہ تعالٰی کی ایک صفت اللہ کا علم ہے اور جب اللہ کی صفت ارادہ کر کے حرکت بن جاتی ہے تو اللہ تعالٰی کا حکم بن جاتی ہے۔
اللہ تعالٰی کی صفت علم کو علم القلم اور اللہ کی صفت حکم کو لوح محفوظ کہتے ہیں۔
یہ دونوں ریکارڈ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس کائنات کی ابتداء اور کائنات کی انتہا غیب کے اوپر قائم ہے۔ تمام احکامات خدوخال کے ساتھ غیب میں موجود ہیں اور یہ احکامات اللہ تعالٰی کی مشیت، اللہ تعالٰی کی صفت اور اللہ تعالٰی کے ارادے کے مطابق مادی دُنیا میں نازل ہوتے رہتے ہیں۔
 خواجہ شمس الدین عظیمی

No comments:

Post a Comment