تمام دن اسم اعظم"يَاحيُّ يَاقيُّوم" کا کثرت
سے ان گنت مرتبہ ورد کریں اور رات کو جب سونے کے لیے ليٹيں تو تقریباً تين منٹ تک
اسم اعظم "يَاحيُّ يَاقيُّوم"کی
تکرار کریں اور يہ تصوّر کریں کہ آپ کے ذہن ميں اسمِ اعظم کی تمام قوتيں ذخيرہ ہیں
، پھر اپنے يا دوسروں سے متعلق امراض، سوال اور مسائل وغیرہ کو تصوّر ميں لائیں
اور اسم اعظم کی ذخيرہ کردہ قوت اسم اعظم کو اپنے ذہن ميں حرکت ديتے ہوئے يہ خیال
کریں کہ آپ کے فلاں کا فلاں مسئلہ حل ہوگیا ، امتحان ميں کامیابی ہوگئی،شادی ہوچکی
، کينسر ختم ہوگیا ، ملازمت مل چکی، مطلوبہ کام ہوگیا ، ويزہ مل چکا،وغیرہ وغیرہ
۔ يعنی اس تصوّر ميں ہوچکا ياہوگیا کا عمل ذہنی قوت سے دُھرانا ہوتا ہے ، جب تک
آپ کے مقاصد پورے نہ ہوجائیں اس عمل کو جاری رکھيں ۔
خواتین ناغہ کے ايام
ميں بھی اس عمل کو کرسکتی ہیں، پاکی ناپاکی کی کوئی قيد يا پابندی نہیں ہے ۔
اس دوران ہر جمعرات کو 11 روپے خيرات کردیں اور
مقصد پورا ہوجانے کےبعد کسی بھی ماہ کی مہینے کی انگریزی 27ويں تاریخ کو حضور
قلندر بابا اولیاء ؒ کی روح مبارک کو ايصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرواکر حسبِ
استطاعت غریبوں کو کھانا کھلا دیں۔ (نوٹ : يہ عمل ہر ضرورت مند جائز مقاصد کے لیے
کرسکتا ہے)
خواجہ شمس الدین
عظیمی
ism e azam ki quwwat ism e azam ko apne zehen mein herkat daine ka tareeka kia hai?
ReplyDelete