Apr 3, 2015

ادراکِ انتقال

یہ بات بہت مضحکہ خیز ہے کہ ہم انتقال کر کے امریکہ جانے سے تو خوش ہوتے ہیں مگر مالک حقیقی ، اپنے محبوب اللہ کے پاس جانے سے خوف زدہ رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں عالم ناسوت اور ناسوت کے بعد کے عالم کا صحیح ادراک نہیں ہے۔ اس دنیا کی طرح مرنے کے بعد کے عالم میں کھانا پینا، سونا جاگنا، رہائش کے لئے گھر اور عمدہ آرام دہ کمرے ہوتے ہیں۔ وہاں سوشل سیکیورٹی کا پورا نظام ہے اس دُنیا میں کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہر شخص آزاد ہے۔ عالم اعراف کا قانون غیر فطری پابندیوں سے آزاد قانون ہے ۔
الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی


No comments:

Post a Comment