Apr 25, 2015

رُوحانی علاج - کمزور یادداشت یا غیر حاضر دماغ


 ہماری کوشش ہے کہ ہم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کا تجویز کردہ روحانی علاج مفادِ عامہ میں اپنے بلاگ کے ذریعے شیئر کریں جن مسائل اور پریشانیوں سے فی زمانہ تقریباََ ہر دوسرا گھر متاثر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ ہماری مشکلات حل فرمائے۔  اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین یا ربنا
اس علاج سے فائدہ اٹھانے کے لئے ، معالج خواہ وہ خود مریض ہو یا کسی دوسرے کا علاج کرے۔ گیارہ گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھے اور ایک سو ایک مرتبہ بِسم اللہ الواسعُ جل جلالہُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرے۔

اب روحانی علاج (از حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی) کے تمام عملیات کی اجازت ہے۔

تعویذ خود استعمال کرنے یا کسی دوسرے کو لکھ کر دینے کی صورت میں تعویذ کی ذکوٰۃ گیارہ  روپیہ خیرات کر دیں یا  اس مریض کو جس کو تعویذ دیا گیا ہے یہ ہدایت کر دیں کہ وہ تعویز کی ذکوٰۃ گیارہ روپے خیرات کر دے۔
  فی زمانہ جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی آسمان کو چھُو رہی ہے وہیں دوسری طرف بے شُمار معاشرتی اور اخلاقی بُرائیوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔  مادہ پرستی کے اس انتہائی دور میں معاشرے کو اللہ کی محبت کا درس دینے کے ساتھ اُن کے دکھوں کا مداوا کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے دوستوں نے ہمیشہ لوگوں کے رستے زخموں پر مرہم رکھا ہے اور مخلوقِ خُدا کے مسائل اور مشکلات کا حل فی سبیل اللہ کرتے ہوئے سکون آشنا زندگی سے متعارف کروایا ہے۔ اس سلسلے میں حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے الحمداللہ گزشتہ 4 عشروں سے لاعلاج بیماریوں اور مشکلات کا حل بذریعہ روحانی علاج پیش کیا ہے۔ ان میں سے وہ مسائل جن کا سامنا معاشرے کو عموما کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ اس بلاگ کےزریعے وقتا فوقتا پیش کئے جارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب بنی نوع انسان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور حقیقی سکون سے آشنا کرے ۔ آمین

No comments:

Post a Comment