Apr 19, 2015

شعُور محدودیت ہے



 جس شعور سےہم واقف ہیں وہ شعور ہمیں ایک طرف محدود رکھتا ہے اور دوسری طرف ہم اِس محدودیت کو آزادی کا نام دے کر خود کو دھوکے اور فریب میں مبتلا کر لیتے ہیں۔ کیسی عجیب بات ہے کہ انسان اس بات کا دعوی ٰ کرتا ہے کہ میں آزاد رہنا چاہتا ہوں۔ لیکن جب اُس کی زندگی پر غور کیا جائے تو وہ جتنا کوخود کو چاردیواری میں بند کر کے اور اندر سے کنڈی لگا کر محفوظ سمجھتا ہے اُتنا وہ کھلے آسمان کے نیچے خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔  ایک طرف وہ آزاد ہونا چاہتا ہے اور دوسری طرف خود کو قیدوبند کی زندگی میں داخل کر کے آزاد کہتا ہے ۔ یہ آپ کا شعور ، جتنا بھی شعور اس وقت زمین کے اوپر کام کر رہا ہے اِس کے پیچھے محدودیت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

خواجہ شمس الدین عظیمی

No comments:

Post a Comment